گزشتہ سال دنیا بھر میں 227 افراد تحفظ ماحول کے لیے کوششیں کرنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ تازہ رپورٹ ایک غیرسرکاری تنظیم گلوبل ویٹنس کی جانب سے جاری کی گئی ۔ ان میں سے تین چوتھائی حملے لاطینی امریکا میں ہوئے، جہاں تحفظ ماحول کے کارکن لکڑی کی غیرقانونی کٹائی کے خلاف سرگرم تھے۔ رپورٹ کے مطابق زیادہ تر لڑائیاں کمپنیوں اور کسانوں کے درمیان ہوئیں۔ علاوہ ازیں حکومتی ادارے، جرائم پیشہ گروہ اور باغی بھی تحفظ ماحول کے کارکنوں کے خلاف کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔
گندم مارکیٹ کریش ،قیمت میں غیرمعمولی کمی کا امکان
Apr 14, 2024 | 10:24