مہنگائی کے طوفان نے غریبوں کی کمر توڑ دی،بلاول بھٹو زرداری
جام پور( خبر نگار) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نائب صدر پیپلز پارٹی ڈیرہ ڈویژن شیخ بد ر منیر سے ملاقات کے دوران کہا کہ مہنگائی کے طوفان نے غریبوں کی کمر توڑ دی ہے آٹا ، گھی ، چینی و دیگر اشیاء کو پرانی قیمتوں پر لا یا جا ئے اگر ن لیگ و دیگر جماعتوں نے ساتھ دیا تو حکومت کو گھر بھیجنا کسی طرح بھی مشکل نہیں ، ہم یہ کام با آسانی کر سکتے ہیں ۔ اس موقع پر سابق صدر سید یوسف رضا گیلانی بھی موجودتھے ۔ انہوںںے کہا کہ پاکستان بھر بالخصوص سرائیکی وسیب کے شہری ہر طرف سے مایوسی کے بعد اب تمام امیدیں پیپلز پارٹی کی قیادت سے وابستہ کیے ہو ئے ہیں۔