لکی سٹار نے چناب ٹاؤن سیزن تھری کرکٹ میلہ جیت لیا
شجاع آباد(نمائندہ خصوصی)لکی سٹار نے چناب ٹاؤن سیزن تھری کرکٹ میلہ جیت لیا۔شجاع آباد سپورٹس اینڈ کلچر کے زیراہتمام فائنل میں لکی سٹار نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 7 اوورز میں92 رنز بنائے ۔ بائولرنعمان قریشی اور فرحان قریشی نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ شاہد الیون لکی سٹار کے دو آل راؤنڈر اور سپیڈ گنز کے سامنا نہ کرسکے۔ جس کے باعث ہدف کے تعاقب میں شاہد الیون مقررہ 7 اوورز میں 47 رنز بناسکی اور لکی سٹار کرکٹ کلب نے 45 رنز سے میچ جیت کر چناب ٹاؤن سیزن تھری کا میلہ اپنے نام کرلیا ۔