موٹروے زیادتی کیس، ملزم وقار الحسن سی آئی اے تھانے پیش، صحت جرم سے انکار

لاہور: لاہور موٹروے زیادتی کیس میں مفرور ملزم وقار الحسن نے خود سی آئی اے ماڈل ٹاؤن میں گرفتاری دے دی ہے ۔لیکن اس نے جرم ماننے سے انکار کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی ملزم عابد علی کا ساتھی ملزم وقار الحسن ماڈل ٹاؤن میں واقع سی آئی اے تھانے میں خود پیش ہوا اور اس نے اپنے ابتدائی بیان میں جرم سے انکار کر دیا ہے ۔ تاہم سی آئی اے پولیس کی وقار الحسن سے تفتیش جاری ہے جبکہ مرکزی ملزم تاحال مفرور ہے ۔ وقار الحسن کے اہل خانہ نے خود تھانے پیش کروایا ہے ۔ پولیس کا دعوی ٰ ہے کہ وقار الحسن نے مرکزی ملزم عابد علی کے ساتھ مل کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ۔
گزشتہ روز پولیس نے ملزم وقار الحسن کا نام اور اس کی تصویر پریس کانفرنس کے دوران جاری کی تھی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دونوں ملزمان کی اطلاع دینے کیلئے 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم کا بھی اعلان کیاہے ۔