جعلی اکاؤنٹس کیس،زرداری کی میڈیکل رپورٹ کی درخواست پر سماعت آج کی جائیگی
اسلام آباد(نا مہ نگار) احتساب عدالت اسلام آباد نے جعلی اکانٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو جیل میں سہولیات فراہمی سے متعلق درخواست پر کارروائی آج(جمعہ) تک ملتوی کردی ہے،جمعرات کواسلام آباد کی احتساب عدالت میں جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو جیل میں سہولیات فراہمی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔سابق صدر آصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹ سے متعلق درخواست پر سماعت بھی آج کی جائے گی۔آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے ابوبکرکی زرداری سے ملاقات کی درخواست دائر کی ، جس پر عدالت نے جیل حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور درخواست پر سماعت 16ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔یاد رہے 5ستمبر کو احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کو جیل میں اے سی سمیت دیگر لگژری سہولیات فراہم کرنے کے معاملے پر محفوظ فیصلہ کیا تھا۔گذشتہ سماعت میں وکیل آصف زر داری لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو جیل میں اے کی سہولت نہ دے کر عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی، جس پر جج نے آصف زر داری سے استفار کیا کہ اسی جیل میں آپ کو اے سی کی سہولت دی گئی تھی۔