مکرمی! شہر لاہورکچھ دہایاں قبل باغوں کا شہر کہلاتا تھا اور سر سبز و شاداب تھا۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ہماری کوتاہیوں کی وجہ سے باغوں اور سر سبز و شادابی کی جگہ آلودگی نے لے لی ہے۔ شہر لاہور کی خوبصورتی میںپارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھا رٹی کا کردار ہمیشہ سے کلیدی رہا ہے۔ اس ادارے نے ہمیشہ دستیاب وسائل سے زیادہ کرنے کی کوشش کی ہے لیکن پچھلے ایک سال میں چیئرمین انجینئر یاسر گیلانی کی زیر قیادت اس ادارے نے نہایت جانفشانی اور محنت سے کام کیا ہے جسے لاہور میں لگنے والے بے شمار پودوں کی صورت میں دیکھا جا سکتا ہے۔اگر ان پودوں کی بھر پور نگہداشت کی گئی تو انشاء اللہ شہر لاہو کچھ سالوں میں دوبارہ سرسبز و شاداب دکھائی دے گا حکومت درخت لگائو مہم کے تحت آیندہ سالوں میں بھی اس ـ درخت لگاو مہم کو مزید جذبے کے ساتھ جاری رکھا جائے گا اور پورا شہر سرسبز نظر آئے گا۔ (محمد عرفان ملک لاہور)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024