مکرمی! پنجاب پولیس موجودہ حکومت آتے ہیں شتر بے مہار بلکہ دہشتگردی کی علامت بن گئی ہے ۔ خدا کی قسم ان کی تھرڈ ڈگری کی سزائوں سے آئے دن عورت مرد بچے ہلاک ہو رہے ہیں۔ پھر موت کی صورت میں لواحقین سے یہ کہنا کہ خودکشی سے مرا ہے۔ مفت کھانا چاہئے فروٹ کھا لیتے ہیں پیسوں کا پوچھنے کی صورت میں دکاندار کی شامت آ جاتی ہے معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی قتل عورتوں بچیوں کا اغوا قتل کا ذمہ دار متعلقہ تھانہ کو سب پتہ ہوتا ہے۔ محلے سے جوئے منشیات کے اڈے ان کی مرضی سے چلتے ہیں وہ ان کا بھتہ لیتے ہیں جبکہ ان کی سرپرستی میں ان کے افسر ایم پی ۔ ایز بھی شامل ہوتے ہیں۔ (طاہر شاہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر دھرمپورہ لاہور)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024