دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمدفیصل نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان آج مظفرآباد میں اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کے بارے میں پالیسی بیان دیں گے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہاکہ پالیسی بیان کشمیر کے نصب العین کے لئے پاکستان کی مسلسل جدوجہد کاحصہ ہے۔
ترجمان نے کہاکہ کشمیر کے لئے جدوجہد کوئی تقریب نہیں بلکہ ایک مسلسل عمل ہے ہمارا موقف واضح اوردوٹوک ہے کہ کشمیر سمیت بھارت کے ساتھ تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کئے جاسکتے ہیں۔