لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ, آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سینٹر سے شہر میں ٹریفک کنٹرول کا جائزہ لیا
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ, اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل عمر فارق بھی ہمراہ تھے. ایم ڈی علی عامر ملک، چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان اور چیف ایڈمن کامران خان نے استقبال کیا, جسٹس قریشی نے اتھارٹی کے آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سینٹر سے شہر میں ٹریفک کنٹرول کا جائزہ لیا.
جسٹس علی اکبر قریشی نے کہا پراجیکٹ کے ڈیجیٹل شواہد سے عدالت کو مدد مل رہی ہے, سیف سٹیز کے کیمروں سے پولیس کو تفتیش میں مدد مل رہی ہے, شہر میں ٹریفک کی روانی اور حادثات میں کمی کیلئے پراجیکٹ کی بہت اہمیت ہے۔
جسٹس قریشی نے شہر میں ٹریفک کنٹرول کے الیکٹرانک سسٹم کا مشاہدہ کیا, معزز مہمان نے سیف سٹی کے افسران و عملے کی تعریف کی اور کام کو سراہا , معزز مہمان کو اتھارٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔