وزیراعلی پنجاب نے نوازشریف، مریم نوازاور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی پے رول پر رہائی کی پانچ روز کی توسیع کی سمری منظور کرلی
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نوازشریف، مریم نوازاور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی پیرول پر رہائی کی پانچ روز کی توسیع کی سمری پر دستخط کر دئیے گئے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ نسیم نواز کی جانب سے بھیجوائی گئی سمری وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے منظور کر لی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزرا نے بھی پے رول پر رہائی کی پانچ روز کی منظوری دینے کی اجازت دیدی تھی۔ پنجاب حکومت نے رولز ریلیکس کر کے نوازشریف، مریم نوازاور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی پے رول پر رہا کرنے کی منظوری دی۔