وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھرپارکر میں عوام موت سے لڑتے ہیں مگر حکومت مدد کو نہیں آتی‘ سندھ حکومت جان بوجھ کر مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرتی ہے۔ تھرپارکر میں قحط سالی پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تھرپارکر موت کی وادی بنتا جارہا ہے ۔ تھرپارکر میں عوام موت سے لڑتے ہیں مگر حکومت مدد کو نہیں آتی۔ سندھ حکومت جان بوجھ کر مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرتی ہے۔ سندھ کے حکمران سسکتی انسانیت کا خیال کریں اور رویے میں تبدیلی لائیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024