تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم 24 ستمبر سے شروع ہوگی
لاہور(کامرس رپورٹر)صوبہ بھر میں تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم 24 ستمبر سے شروع ہوگی جس میں5سال تک کی عمر کے ایک کروڑ 70 لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی ویکسین کے قطرے پلانے کیلئے ہزاروں موبائل ، فکسڈ ، ٹرانزٹ پوائنٹس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ محکمہ صحت کے تمام سی ای اوز کو اپنے موبائل نمبرز پبلک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور عملہ کی تربیت مکمل کرنے سمیت بھرپور مانیٹرنگ کیلئے بھی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔