غیر قانونی تعمیر شدہ ایک دکان مسمار ،دو دکانوں کو سر بمہر کر دیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) آرڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے آرڈی اے لینڈیوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول ونگ نے اصغر مال روڈ پلاٹ نمبر P-1529، P-1542 اور انصاری مارکیٹ راولپنڈ ی میں P-40 غیر قانونی تعمیر شدہ ایک دکان کو مسمار اور دو دکانوں کو سر بمہر کر دیاراولپنڈی کے ترقیا تی ادا رے لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول ونگ کے عملے نے پنجاب ڈیویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 کے تحت قانونی کاروائی کرتے ہوئے غیر قا نونی تعمیر شدہ تین دکانوں کے خلاف بھر پور آپریشن کیا واضح رہے کہ عمارت کے مالکان عامر سعد، محمد فاروق ، شیخ شہزاد اور کاشف پراچہ نے یہاں پر غیرقانونی طور پرکمرشل تعمیر ات کیں آرڈی اے بلڈنگ کنٹرو ل عملے سپرنٹنڈنٹ اور بلڈ نگ کنٹرو ل انسپکٹرز نے قواعدوضوابط کے برعکس اصغر مال روڈ اور ر انصاری مارکیٹ راولپنڈی پر غیر قا نونیِ تعمیر شد ہ تین دکانوں کے خلاف یہ آپریشن سر انجام دیا اور دکانوںکو مسمار /سربمہر کر دیا آرڈی اے ترجمان حافظ محمد عرفان نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے رانا اکبر حیات نے بلڈنگ کنٹرول ونگ کو ہدایات جاری کی ہیں کے بغیر کسی خو ف وخطر کے غیر قا نونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری رکھیں۔