ڈولفن فورس کی کاروائی، موٹر سائیکل چوری کرنیوالے ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈولفن فورس نے راولپنڈی میں سٹریٹ کرائم کے تدارک کیلئے سرگرمیاں تیز کردیں موٹر سائیکل چور رنگے ہاتھوں دھر لیا ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیا ڈی ایس پی مرزا طاہر سکندر کی زیر نگرانی ڈولفن فورس نے تھانہ ائرپورٹ کے علاقے چکلالہ سکیم تھری میں تہذیب بیکری کی پارکنگ سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے جنہیں تھانے منتقل کردیا ابتدائی تفتیش میں ملزمان سے مزید دو مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلئے گئے دوسری کارروائی میں ڈولفن فورس نے تھانہ وارث خان کے علاقے سرسید چوک میں وقارالنساء کالج کے قریب کی تین مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو چیک کیا گیا جن سے 30 بور پستول اور دس رائوند برآمد کرلئے گئے ملزمان تھانے بھجوادئے گئے تھانہ نیو ٹائون کے علاقے پنڈورہ چونگی میں موٹر سائیکل پر سوار دو لڑکوں کو چیکنگ کیلئے روکا گیا تو دونوں سے9 عدد رائوند ملے ملزمان مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردئے گئے تھانہ پیرودھائی کے علاقے محمدی کالونی خیابان سرسید میں تین مشتبہ افراد چیک کئے تو ان سے 30 بور پستول اورتین گولیاں برآمد کرلی گئیں ۔