عمران حکومت ناکام رہی تو جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں ہوگا:عزیز الرحمن چن
لاہور(خبر نگار ) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سے اچھے کی توقع نہیں موجودہ حکومت نے جس انداز میں شروعات کی ہے اس سے لگتا نہیں کہ وہ کچھ کر دکھائے گی۔ عمران خان کو نعروں اور حقائق میں فرق سمجھنا چاہیے اگر حکومت ناکام رہی تو یہ جمہوریت کے لئے اچھا شگون نہیں ہو گا۔ اقتدار کو پھولوں کی سیج سمجھنے والوں کی آنکھیں کھلنا شروع ہو گئی ہے تحریک انصاف کی قیادت کے پاس حکومت کا کاروبار چلانے کے لئے نہ ویژن ہے اور نہ تجربہ۔ تحریک انصاف حکومت بنانے کے ابتدائی دنوں میں ہی انتشار کا شکار ہو گئی ہے۔