مسلم لیگی خواتین آج کلثوم نواز کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کریں گی
راولپنڈی ( نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی آج جمعرات 13 ستمبر کو 11 بجے گرین پیلس ہوٹل کمیٹی چوک میں ہوگی جس میں مسلم لیگی خواتین شرکت کریں گی قرآن خوانی کا اہتمام این اے 60 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سجاد خان اور بیگم سجاد خان کی طرف سے کیا گیا ہے۔