لاکھوں روپے مالیت کا سامان آتش بازی برآمد،چارملزما ن گرفتار
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ گنجمنڈی پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چارملزما ن کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کا آتش بازی کا سامان برآمد کر لیاپولیس نے کاشف سے 34ہوائیاں،160انار،150سوتر گولے،06چائنہ پٹی،03ڈبہ چائنہ بکس،25ڈبہ پھلجھڑی،200چائنہ ماچس،عمران سے 60انار ،100سوتر گولے ،03ڈبے چائنہ بکس،50ڈبے پھل جڑی،200چائنہ ماچس ،جہانگیرسے58انار،5020سوتر گولے ،190چائنہ پٹی،500ہوائیاں،خلیل سے 102انار،500سوتر گولے ،2000چائنہ پٹاخے،410ہوائیاں،306پھل جڑی،02عدد چائنہ بکس،10عدد چائنہ سٹک برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔