اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ پر نائیجیرین باشندے سے کوکین بھرے پانچ کیپسول برآمد
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ پر نائجیرین باشندے سے کوکین بھرے پانچ کیپسول برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا ملزم ڈسمنڈ نے دوران تفتیش یہ بھی انکشاف کردیا کہ اس کے پیٹ میں بھی40 کوکین بھرے کیپسول موجود ہیں جس پر ائرپورٹ انتظامیہ نے اسے ہسپتال منتقل کردیا نائیجیرین باشندہ پی آئی اے کی پرواز نمبرPK - 8234 کے ذریعے دوبئی سے اسلام آباد پہنچا تھا چیکنگ کے دوران اس سے منشیات کی کھیپ نکل آئی ۔