اڈیالہ روڈ پر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ صدر بیرونی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر 50 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا محمد بشیر سکنہ گوجر خان کو چونگی نمبر20 کے قریب بس نے ٹکر ماردی جس سے وہ جاں بحق ہوگیاجاں بحق موٹر سائیکل سوار کی نعش ریسکیو1122 نے بینظیر بھٹو ہسپتال منتقل کردی ۔