چار ڈاکو گھر سے اسلحہ کی نوک پر نقدی ، طلائی زیورات اور دو موبائل فون چھین کر فرار
راولپنڈی ۔اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ صدر بیرونی کو دھمیال کو محمد زبیر نے بتایا کہ رات کو میرا بھائی پانی پینے اٹھا تو اس نے دیکھا کہ اس کے کپڑے گرے ہوئے ہیں اور اس کے کمرے سے 65 ہزار روپے ، موبائل فون چوری ہوچکے تھے تھانہ صادق آباد کو صوبان نصیر نے بتایا کہ ڈھوک پراچہ میں میرے گھر سے الماری میں رکھے دو لاکھ روپے چوری ہوگئے تھانہ رتہ امرال کو احسان الحق نے بتایا کہ ڈھوک منگٹال میں میرے گھر سے 20 ہزار روپے کی نقدی ، طلائی زیورات چوری ہوگئے تھانہ نیو ٹائون کو افتخار احمد نے بتایا کہ سیونتھ روڈ سے میری پراڈو لینڈ کروزر نمبرLB - 963 - 93 چوری ہوگئی تھانہ پیرودھائی کو زاہد شاہ نے بتایا کہ بنگش کالونی میں میری پک اپ نمبرTR - 193 چوری ہوگئی تھانہ صادق آباد کوعبدالرئوف نے بتایا کہ نادرا آفس سے میرا ہیرو موٹر سائیکل نمبرPN - 391 / 09 چوری ہوگیاتھانہ بنی کو عبدالباسط نے بتایا کہ امام باڑہ چوک میں میرا یونیک موٹر سائیکل نمبرRIN - 7558 . 13 چوری ہوگیا تھانہ گنجمنڈی کو غیاث احمد نے بتایا کہ غزنی روڈ سے میرا ہنڈا125 موٹر سائیکل اپلائیڈ فار چوری ہوگیاتھانہ صادق آباد کو خرم شہزاد نے بتایا کہ شکریال میں میرا 125 موٹر سائیکل نمبرLEV - 6789 / 16 چوری ہوگیاتھانہ ترنول کو مہر خان نے بتایا کہ جی ٹی روڈ مجھے ہائی ایس ویگن میں بٹھا کر مجھ سے نقدی اور موبائل فون چھین لئے تھانہ کوہسار کو عابد کریم نے بتایا کہ ایف سیون مرکز میں پارکنگ میں کھڑی میں گاڑی سے لیپ ٹاپ اور کاغذات چوری ہوگئے تھانہ ترنول کو یاسر شہزاد نے بتایا کہ سیکٹر G 15 . 4 میں چار مسلح ڈاکو میرے گھر داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر نقدی ، طلائی زیورات اور دو موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سہالہ کو جنید سعید نے بتایا کہ ماڈل ٹائون سے میرا موٹر سائیکل نمبرRIM - 2500 چوری ہوگیا تھانہ مارگلہ کو ارشد محمود نے بتایا کہ فیصل مسجد سے ہنڈا موٹر سائیکل نمبرRIO - 6284 چوری ہوگیاتھانہ آبپارہ کو ابرار حسین نے بتایا کہ اتوار بازار سے میرا موٹر سائیکل نمبرAJL - 274 چوری ہوگیاتھانہ شمس کالونی کو عبدالصمد نے بتایا کہ سیکٹر آئی بارہ سے میرا موٹر سائیکل نمبرRIP - 2692 چوری ہوگیا۔