راولپنڈی چیمبرکے زیر اہتمام تین روزہ جیمز اینڈ جیولری نمائش کل سے اسلام آباد میں شروع ہو گی
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام تین روزہ جیمز اینڈ جیولری نمائش چودہ ستمبر سے اسلام آباد میں شروع ہو رہی ہے نمائش میں ستر سے زاہد سٹالز لگائے جائیں گے، مختلف سفارت خانے بھی سٹالز لگائیں گے وزیٹرز کے لیے ہیلپ ڈیسک بھی ہوں گے، جیولری شو بھی ہو گا نمائش کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر زاہد لطیف خان نے بتایا کہ سری لنکا ، برازیل اور تھائی لینڈ سے خریدار بھی نمائش دیکھنے آ رہے ہیں ۔ نمائش کا مقصد ایس ایم ای شعبے کو ترقی دینا اور قیمتی پتھر کے کاروبار کو آگے لانے کے لیے مقامی تاجروں اور صنعتکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے راولپنڈی چیمبر ملکی سطح پر اور بیرون ملک نمائشوں کا انعقاد کرتا رہتا ہے جن کا مقصد پاکستان کا امیج بہتر بنانا اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ضروری ہے کہ روایتی شعبوں کے علاوہ غیر روایتی شعبوں پر بھی توجہ دی جائے قیمتی پتھر اور زیورات کی صنعت کو ترقی دے کر ملکی برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔پاکستان کے قیمتی پتھروں کی دنیا بھر میں مانگ ہے ایک سوال کے جواب میں زاہد لطیف خان نے کہا کہ پاکستان میں جدید مشینری اور سکلز کی منتقلی ہو جائے تو زیورات اور قیمتی پتھر کا شعبہ مزید ترقی کر سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نئی حکومت سے کافی امیدیں ہیں پالیسی سازی میں تمام سٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے اور غیر یقینی کی فضا ختم کی جائے نمائش کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں اس موقع پرسینئر نائب صدر ناصر مرزا، نائب صدر خالد فاروق قاضی، سابق صدر سہیل الطاف، چیئرمین ایکسپو فیاض قریشی، کمیٹی کے چیئر میں طارق مغل، وائس چیئرمین اختر امین اور مجلس عاملہ کے اراکین و چیمبر ممبران بھی موجود تھے۔