بیگم کلثوم کی شخصیت اور سیاسی کردار لیگی خواتین کیلئے رول ماڈل ہے‘ زیب النساء
راولپنڈی ( نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی زیب النساء اعوان نے سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی وفات پر دلی رنج وغم اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کلثوم نواز نے پرویز مشرف کی آمریت اور کینسر جیسے موذی مرض کا بڑی جرأت اور بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا ان کی شخصیت اور سیاسی کردار مسلم لیگی خواتین کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو لاہور روانگی سے قبل نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔