داتا دربار میں جوتوں کی فیس
مکرمی! نہایت ادب سے التماس ہے کہ آپ کی توجہ ایک بہت اہم مس¿لے کی طرف دلانا چاہتا ہوں۔ جناب عالی عرض ہے کہ داتا دربار حاضری پر فی جوڑا جوتا اجرت 10 روپے فی پھیرا مقرر کر دی گئی ہے۔ جناب غریب آدمی پانچ وقت نماز ادا کرنے مسجد داتا دربار جاتا ہے وہ پچاس روپے روزانہ ادا کرتا ہے ۔ اس طرح پندرہ سو روپے ہر ماہ صرف نماز ادا کرنے پر خرچ ہوتے ہیں۔ آپ سے عرض ہے کہ جوتے کی اجرت ختم کر دی جائے تا کہ غریب آدمی دربار داتا صاحب حاضری دے سکے اور نماز ادا کر سکے۔ بندہ آپ کو بہت دعائیں دے گا۔ (عبدالقیوم.... شاد باغ لاہور)