سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما چوہدری نثار علی خان اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال ، پانامہ کیس اور پارٹی کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ کے دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں ہوئی جو تقریباً سوا گھنٹہ جاری رہی ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، پارٹی صدارت کے لئے انتخابات ، این اے 120 انتخابات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024