پسند کی شادی پر لڑکا لڑکی کرنٹ لگا کر قتل، آج قبرکشائی ہوگی
کراچی( کرائم رپورٹر) پسند کی شادی کے نتیجے میں گھر والوںکے ہاتھوں کرنٹ لگا کر قتل ہونے والے لڑکا لڑکی کیس پولیس نے حل کرلیا اور لڑکے کی قبر کشائی آج کی جائے گی گزشتہ ماہ لانڈھی کے علاقے میں جرگہ میں لڑکا لڑکی کو کرنٹ لگا کر قتل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔پولیس کے مطابق پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو گھر واپس بلا کر والد اور چچائوںنے کرنٹ لگا کر قتل کردیا تھا قتل کا حکم دینے والا شخص تاحال قانون کی گرفت سے باہر ہے۔