پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے باجوڑ ایجنسی کا دورہ کیا اور پاک فوج اور ایف سی کے جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی .آرمی چیف نے باجوڑ میں جاری آپریشن ،بارڈر مینجمنٹ اور تعمیرات کا جائزہ لیا. جوانوں کے ساتھ ملاقات میں جنرل راحیل شریف اپنی فیملیز سے دور وطن عزیز کی حفاظت کرنے والے فوجی جوانوں کی بے پناہ قربانیوں اور عزم کو سراہا. آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن مکمل ہونے اور امن و امان کےقیام تک پاک فوج ان علاقوں سے نہیں جائے گی .پاک فوج مکمل قیام امن تک جدوجہدجاری رکھےگی، مکمل بحالی ، انتظامی کنٹرول کی منتقلی تک فوجی جوان ان علاقوں میں رہیں گے. آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے ملاقات کے دوران قبائلی عمائدین نے ان کا شکریہ ادا کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی .قبائیلی عمائدین کا کہنا تھا کہ علاقے میں ایک بھی دہشتگرد کو واپس نہیں آنے دیں گے۔ ترجمان آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ انہیں آرمی، لیویز اور ایف سی جوانوں کے ساتھ عید منانے اور قبائلیوں سے ملاقات پر بہت خوشی ہوئی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024