ماضی کو بھلا کر ملک کی بہتری اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے سب کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا : مخدوم سید احمد
لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ ملک سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا ہمیں ماضی کو بھلا کر ملک کی بہتری اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ملکر آگے بڑھنا ہو گا اداروں کے اندر اداروں کی مداخلت کے خطر ناک نتائج سامنے آئیں گے یہ بات انہوں نے جنوبی پنجاب کے درو دراز علاقوں سے آئے ہوئے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ہوئے کہی جبکہ اس موقع پر پیپلز پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین اور جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری شوکت بسراء کے علاوہ محمد سلیم مغل بھی موجود تھے۔