سعودی عرب میں پاکستانیوں کیلئے مشین ریڈایبل پاسپورٹ کا اجرا آئندہ ہفتے ہو گا

جدہ (اے پی پی) سعودی عرب میں پاکستانیوں کےلئے نئے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کا اجراءآئندہ ہفتے سے شروع کیاجارہا ہے۔ پاکستانی قونصل جنرل آفتاب کھوکھر نے بتایا ہے کہ پاکستانیوں کےلئے یہاں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کے اجراءکے انتظامات مکمل کرلئے ہیں اور آئندہ ہفتے سے اجراءکا باضابطہ عمل شروع کردیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ نیا پاسپورٹ36،72 اور100 صفحات پر مشتمل ہوگا جس کےلئے بالترتیب155،280 اور305 سعودی ریال فیس مقرر کی گئی ہے۔