ہالی ووڈ سٹارسارہ جسیکا پارکرکی نئی فلم آئی ڈونٹ نو ہاؤ شی ڈز اٹ کی نیویارک میں ریڈ کارپٹ تقریب ہوئی۔
فلم کے پریمئیرمیں سارہ جسیکا پارکر اور گریگ کینئرسمیت کئی ہالی ووڈ سٹارز نے شرکت کی۔ آئی ڈونٹ نو ہاؤ شی ڈز اٹ کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو بیک وقت بیوی، ماں اور کیرئیر ویمن کی ذمہ داریوں میں پھنسی ہوئی ہے۔ تمام چیزوں کو مینج کرنے میں اکثر خاتون سے بہت سی بے وقوفیاں سرزد ہوجاتی ہیں جو فلم میں مزاح کا عنصر پیدا کرتی ہیں تاہم نیو فنڈ کمپین کی کامیابی اس کی زندگی کو بدل کررکھ دیتی ہے۔ پارکر فلم میں کیٹ ریڈی کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جن کے شوہر کا کردار گریج کینئیر نبھارہے ہیں۔جیمز بونڈ کا کردار ادا کرنے والے ہالی ووڈ سٹاربروسنین پارکر کے باس کے کردار میں نظر آئیں گے۔