سڈنی (جی این آئی) آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے پاکستان کی ہوم سیریز لیڈز اور لارڈز میں کرانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ مصروف شیڈول اور سکیورٹی خدشات کی وجہ سے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے 1998ء سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا ہے اور مارچ میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان میں جلد بین الاقوامی کرکٹ کا امکان نہیں ہے۔ اس سال پاکستان کیوی ٹیم کیخلاف ہوم سیریز بھی نیوزی لینڈ میں کھیل رہا ہے۔ ای سی بی نے آئندہ سال پاکستان، آسٹریلیا سیریز کے دو ٹیسٹ لیڈز اور لارڈز میں کرانے کا اعلان کیا۔ پونٹنگ نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کا دورہ کرنا بہت مشکل ہے لیکن میچز نہ ملنے کے مقابلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیوٹرل وینیوز پر کھیلنا کرکٹ اور پاکستان دونوں کے مفاد میں ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024