صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بینائی سے محروم افراد کی صلاحیتیں نارمل افراد سے کم نہیں۔ بینائی سے محروم پاکستانی مندوب نے اقوام متحدہ میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔ بینائی سے محروم افراد کی بہترین صلاحیتوں کا بار بار مشاہدہ کرچکا ہوں۔ بینائی سے محروم بچے بھی ٹیکنالوجی کی مدد سے دیگر بچوں کی طرح متحرک ہوسکتے ہیں ۔ خصوصی افراد کی رجسٹریشن کو نادرا کے ذریعے یقینی بنایا جارہا ہے۔ حکومتی دانشمندانہ پالیسیوں نے معیشت کوصحیح سمت میں گامزن کردیاہے، کراچی میں بینائی سے محروم طلبہ کیلئے فٹبال سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت نے کہاکہ بینائی سے محروم بچوں کا دماغ ہم سب جیسا ہے وہ سیکھنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں ۔ سکولوں اور اساتذہ کو بینائی سے محروم بچوں کو سکھانے کی ذمہ داری لینا ہوگی بینائی سے محروم پاکستانی مندوب نے اقوام متحدہ میں ملک کا نام روشن کیا۔ میں بینائی سے محروم افراد کی بہترین صلاحیتوں کا بارہا مشاہدہ کرچکا ہوں۔بینائی سے محروم بچے ٹیکنالوجی کی مدد سے دیگر بچوں کی طرح متحرک ہوسکتے ہیں۔ احساس پروگرام کے تحت بینائی سے محروم افراد کی نشاندہی کیلئے سروے جاری ہے ۔ حکومت نے احساس پروگرام کے تحت 20 لاکھ معذور افراد کیلئے فنڈ مختص کیا ہے۔ ان خصوصی افراد کو تاحیات 2ہزار روپے ماہوار ملے گا۔ مگر ابھی تک صرف 5لاکھ کے قریب لوگ رجسٹرڈ ہیں۔ خصوصی افراد کی نادرا کے ذریعے رجسٹریشن کو یقینی بنایا جارہا ہے ہم سب کی پہلی ذمہ داری ہے کہ سب معذور افراد کو نادرا میں رجسٹرڈ کرائیں۔ نئی تعمیرات میں خصوصی افراد کیلئے ریمپ کی تعمیر لازمی قرار دی گئی ہے ۔ معاشرے میں خصوصی افراد کو مساوی مواقع دینے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔اس قبل صدر مملکت نے کراچی میں ایک اور تقریب سے خطاب کے دوران کہاکہ موجودہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں نے معیشت کو صحیح سمت میں گامزن کردیا ہے اور پاکستان خطے میں معاشی مرکز کے طورپر ابھرا ہے۔ صدر نے ملک میں گاڑیوں کے مقامی یونٹس کا خیرمقدم کیا اور نوجوانوں کو منڈی کے تقاضوں کے مطابق ہنر سکھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ تجارتی سرگرمیاں بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے سرمایہ کار راغب ہوئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین منفرد نظر آرہا ہے۔صدر مملکت نے دنیا میں ملک کے تشخص کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ ماضی میں سازشوں کے ذریعے ملک کو بدنام کیا گیا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024