حضور اکرم ﷺ اصل کائنات اور جان عالم ہیں
کراچی (نیوز رپورٹر ) مرکزی جماعت اہلسنت ،انجمن فیضان ختم نبوت ،جمعیت علماء پاکستان کے تحت عظیم الشان میلادالنبی ﷺکی نورانی ریلی کا آغازدارالعلوم غوثیہ مہریہ قاسم ٹاون سے ہوا ریلی سے سینئر نائب امیر مرکزی جماعت اہلسنت کراچی مرکزی امیر انجمن فیضان ختم نبوت پاکستان حضرت علامہ مفتی غلام یٰسین گولڑوی ،علامہ صاحبزادہ غلام غوث گولڑوی ، علامہ صاحبزادہ عبدالجبار چشتی ،علامہ عبداللہ کامل نعیمی صاحبزادہ حافظ محمد فیاض گولڑوی ،صاحبزادہ مولانا ریاض گولڑوی ،قاری ادریس قاضی ،علامہ شفاء اللہ نورانی ،علامہ سعید احمد قادری ،علامہ سید عبداللہ شاہ بخاری ،صوفی محمد اکرم سلطانی ،علامہ احمد نعیمی ،حافظ حبیب اللہ قادری سعید ،چوہدری ذوالفقار علی بھٹو ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم ﷺ اصل کائنات اور جان عالم ہیںاگر اللہ تبارک وتعالیٰ ہمارے پیارے آقا کو پیدا نہ فرماتا تو کائنات عالم کو بھی پیدانہ فرماتاآپ ﷺ کی ذات گرامی حق تعالیٰ کی روشن نشان بن کر آئی اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو مختار عالم بنایا اہل ایمان ہمیشہ میلاد مصطفی ﷺ کی محافل سجاتے آرہے ہیں محافل میلاد مصطفی ﷺ نفرتیں ختم کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں ان محافل میں امن واخوت کا درس دیاجاتا ہے ماہ ربیع النور کی مبارک ساعتیں اور مبارک گھڑیاں تمام عالم اسلام کے لئے خصوصی اہمیت اور خصوصی تقدس کی حامل ہیں آج کے اس پر فتن دور میں بھٹکی ہوئی انسانیت کے لئے مشعل راہ حضور سید عالم رحمت عالم ﷺ کی سیرت طیبہ ہی ہے امن وسلامتی آپ کی تعلیم پر عمل کرنے سے ہی ہے ہم مسلمانوں کے لئے خصوصا لازم ہے کہ سیرت طیبہ کو مشعل راہ بنائیں اس موقع پر حاجی عظیم گولڑوی ،چوہدری محمد علی صوفی ارشد منیر ،صوفی غلام مرتضی گوگا ،چوہدری حاجی یونس ،حاجی جاوید امام قادری ،خلیفہ مرزا فقیر ،محمد لیاقت عرف پپو بھائی ،فیضان گجر یوسف گجر ،ملک ریحان ،محمد عمر جت ،فرحان گجر،حاجی زمان ،صفدر بھائی ،ودیگر نے شرکت کی ۔ریلی کا اختتام بھینس کالونی مین اسٹاپ پر کیا گیا اورآخر میں عالم اسلام بالخصوص پاکستان کے لئے امن وسلامتی واستحکام اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی مغفرت کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی ۔
یٰسین گولڑوی