خبیب فاؤنڈیشن کی افغانستان میں سرگرمیاں ‘ اجناس تقسیم
کراچی (سٹی نیوز) پاکستان کے فلاحی ادارے خبیب فاؤنڈیشن نے افغانستان میں امدادی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔ خبیب فاؤنڈیشن کے تحت خبیب فاونڈیشن کی طرف سے افغانستان میں بے گھر افراد میں خوراک کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ خبیب فاونڈیشن پاکستان پچھلے دس دنوں سے افغانستان میں خوراک و دیگر اجناس کی تقسیم کر رہی ہے۔ خبیب فاونڈیشن کے چئیرمین ندیم احمد خان اپنی ٹیم کے ساتھ افغانستان میں موجود ہیں اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کررہے ہیں۔ موسم سرماکی آمد کے پیش نظر فاؤنڈیشن گرم کپڑے اور رضائیاں بھی فراہم کرے گی۔ خبیب فاؤنڈیشن نے کابل میں سحر نو کے نام سے ایک کیمپ قائم کیا ہے جہاں 700کے لگ بھگ خاندانوں کی معاونت کی جارہی ہے اور انہیں کھانے پینے کی اشیائ کے علاوہ کپڑے ضرورت کا سامان اور ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔
خبیب فاؤنڈیشن