جرمنی نے فٹبال ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
برلن(آئی این پی)ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں جرمنی کی ٹیم نارتھ میسیڈونیا کو چار صفر سے شکست دیکر ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی، فٹبال ورلڈ کپ اگلے برس قطر میں کھیلا جائے گا۔ورلڈ کپ کوالیفائر گروپ جے میں جرمن ٹیم کا مقابلہ نارتھ میسیڈونیا سے ہوا، پہلے ہاف میں تو کوئی گول نہ ہوسکا لیکن میچ کے دوسرے ہاف میں جرمن ٹیم کے کھلاڑی ہیورٹس نے گول کیا، پھر میچ کے 70ویں اور 73ویں منٹ میں فلورین ورٹز نے دو گول کر کے جرمنی کی برتری تین صفر کردی۔میچ کے 83ویں منٹ میں بائرن میونخ کی نمائندگی کرنے والے 21سالہ اٹیکینگ میڈ فیلڈ جمال مسی نے چوتھا گول کیا، ان کا جرمنی کی جانب سے پہلا انٹرنیشنل گول ہے۔اس فتح کے بعد جرمنی گروپ جے میں 21پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہنے کے ساتھ ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔