کرونا کے بعد ڈینگی … اللہ رحم کرے !
ایک جانب کرونا وباء میں کمی آئی تو ڈنگی نے سر اٹھاتے ہوئے سنگین صورتحال اختیار کرلی ہے دوسری جانب آٹا چینی گھی دوائی بجلی گیس پٹرول سمیت ہر چیز مہنگائی کی حدیں توڑ چکی ہے مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، غریب کا جینا محال ہوگیاہے اسی ہفتے پہلے بجلی میں 5 سے 35 فیصد اضافہ کیاگیا، اب گیس کی قیمت میں 35 فیصداضافے کی تجویز ہے یہ اس ملک کے غیور عوام کے ساتھ ظلم ، زیادتی اور سنگین مذاق ہے 141 فیصد گیس کی قیمت حکومت پہلے ہی بڑھا چکی ہے حکومت کا دعوی تھا کہ قیمت بڑھانے سے گیس کمپنیوں کا خسارہ کم ہوگا حقیقت یہ ہے کہ قیمت بڑھانے کے باوجود گیس کمپنیاں جتنا خسارہ آج کررہی ہیں ، تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا دو سال ہوچکے ہیں لیکن گیس کمپنیاں اپنا آڈٹ کراسکیں اور نہ ہی اپنے اکاونٹس عوام کے سامنے پیش کرسکی ہیں آج دنیا کی سب سے مہنگی ایل این جی پاکستان خرید رہا ہے، جنوبی ایشیامیں بجلی اور گیس بھی سب سے مہنگی پاکستان میں ہے، آج دنیا میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے اور سب سے کم آمدن بھی پاکستان میں ہے۔سی سی پی اے نے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے اضافے کی سمری بھجوائی ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جارہا ہے۔ سمری کی منظوری کی صورت میں صارفین پر25 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔حکومت نے سردیوں کے 4مہینوںمیں گیس کی کھپت میں کمی اور بجلی کے استعمال میں اضافہ کے لئے گیس کی قیمت بڑھانے اور بجلی کا فلیٹ ریٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلے میں جو تجاویز تیار ہیں ان
کے مطابق گیس کے استعمال کی پہلی دو سییلبز جو گیس کے صارفین کی 77فئ صد تعداد کا احاطہ کرتی ہیں اور ایک سو سے دو سو کیوبک میٹر گیس کا ماہانہ استعما کرتی ہیں ان کے لئے قیمت کی موجودی سطح کو براقار رکھا جائے گا جبکہ اس سے اوپر والی تمام سیلبز میں قیمت بڑھانے کی تجویز ہے ، دو سو کیوبک میٹر تک ماہانہ گیس استعمال کرنے والوں جن کی تعداد گیس کے کل صارفین کا18فی صد بنتی ہیں ان کے لئے35فی صد تک گیس کی قیمت بڑھانے کی تجویز ہے اس سے ان کا ماہانہ بل 10ہزار272روپے تک جائے گا ،اس سے اوپر کی باقی سلیبز جو سات تک جاتی ہیں ذایدہ سے ذیادہ37فی صد تک بڑھانے کی تجویز ہے ،اس پر ابھی یصلہ ہونا باقی ہے جبکہ سردیوں میں بجلی کا استعمال بڑھانے کے لئے فلیٹ ریٹ متعارف کرایا جائے گا تاکہ لوگ ہیٹنگ کے مقصد لے لئے بجلی کے آلات چلانے اور گیس کو کم استعمال ہو،حکومت نے اگر اس منصوبے کو منظور کیا تو یہ نومبر سے فروری تک لا گو رہے گا،بیرون ملک سے 109روپے میں چینی امپورٹ کی جارہی ہے جو یوٹیلیٹی پر عوام کو فراہم کی جائے گی ، ٹیکسز کے بعد مارکیٹ میں اس کا ریٹ 130روپے فی کلو تک ہوگا،تاجر برادری کا کہنا ہے کہ چھوٹے تاجروں کی جبری سیلز ٹیکس رجسٹریشن سے ریاستی آمدن میں اضافہ نہیں بلکہ تاجروں کیلئے تہری اور پیچیدہ و مشکل ڈاکومنٹیشن ، اضافی اکاونٹس اسٹاف تاجروں کے اخراجات میں اضافے کا سبب ہے ، صدارتی آرڈیننس کے زریعے بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز کا نفاذ کسی طور درست نہیں اس ٹیکس کو فوری طور پر واپس لیا جا ئے ، ٹرن اوور ٹیکس کی درستگی، وودھولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ، آسان و سادہ ٹیکس نظام کتشکیل دیا جا ئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 757 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 31 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک ہزار 765 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 60 فیصد ہو گئی پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 597 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 40 ہزار 425 ہو چکی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈینگی وائرس سے 2 افراد انتقال کر چکے وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 17افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں ڈینگی وائرس کیوجہ سے دو اموات ہو چکی ہیںجس کے بعد یہاں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 94ہو گئی لاہور میں ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ، رپورٹ سامنے آگئی دوسری جانب ملک کے دیگر شہروں پشاور، لاہور اور کراچی میں بھی ڈینگی کے کیسز بڑھنے لگے ہیں۔تاجر، سرکاری ملازمین ، طالب علم، اساتذہ سٹرکوں پر احتجاج کررہے ہیں مگر حکومت کے آگے انکی شنوائی نہیں ہورہی، یہ رویہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف احتجاج میں مزیدشدت لائے گاملکی معیشت جو پہلے ہی سابقہ حکومتوں کی پالیسیوں کی وجہ سے کمزور اور لاچار تھی اب مکمل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے موجودہ حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ قرضہ لیا اور عوام کومجموعی طور پر پچاس ہزار ارب کے لگ بھگ مقروض کردیاایک طرف آئی ایم ایف اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں نے ملک کو نرغے میں لے رکھا ہے اگر دیکھا جائے توپاکستان کو اللہ تعالی نے تمام نعمتوں سے نوازا ہے، ہمارے پاس وسائل کی کمی نہیں مگر حکمرانوں کی نیت کا مسئلہ ہے جو اپنی جیبیں بھر کر عوام کو مجبور اور محروم رکھے ہوئے ہیں۔