چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ سیاحت کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔منگل کے روز کوئٹہ میں صوبائی وزیر برائے کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ سے ملاقات کے دوران شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے متعدد ممالک کو آن لائن ویزا کی سہولت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے باعث بلوچستان سمیت ملک بھر میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا۔بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا حوالہ دیتے ہئے انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی متعصبانہ اور جارحانہ پالیسیوں کی وجہ سے دنیا کے سامنے عیاں ہو رہا ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024