ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے سیاسی اجتماعات اور جلسے جلوس پر پابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
لاہور ( وقائع نگار خصوصی ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے سیاسی اجتماعات اور جلسے جلوس پر پابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے دائر درخواست میں خدشہ ظاہر کیا کہ کورونا وباءکی وجہ شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں کیونکہ ابھی کورونا کم ہوا ختم نہیں ہوا .درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ سیاسی اجتماعات کی وجہ سے کورونا پھیلنے کا شدید خطرہ ہے ہے درخواست گزار ڈاکٹر سلمان کاظمی نے درخواست میں بتایا کہ سیاسی جماعتیں کورونا سے بچائو کے اقدامات نہیں کر رہیں اور بچائو کے ایس او پی پر عملدرآمد بھی نہیں کیا جارہا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، جلسے اور جلوس پر پابندی لگانے کا حکم دیا جائے۔