انسداد دہشت گردی کی عدالت نے موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو شناخت پریڈ کیلئے 14 روز کیلئے جیل بھیج دیاجبکہ عدالت نے دوسرے ملزم شفقت کا 28اکتوبر تک مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔منگل کو سی آئی اے ماڈل ٹائون کی ٹیم نے موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو سخت سکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جس کی سربراہی ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کررہے تھے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی جس میں پولیس نے کیس کی ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔عدالت نے کیس پر مختصر سماعت کے بعد ملزم عابد ملہی کو شناخت پریڈ کیلئے 14 روز کیلئے جیل بھیج دیا۔اس موقع پر موٹروے زیادتی کیس کے دوسرے ملزم شفقت کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا جس کا عدالت نے 28اکتوبر تک مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024