گلگت بلتستان کی8 لاکھ کنال بنجر اراضی کو قابل کاشت بنایا جائے گا:حافظ حفیظ الرحمن
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ 8 لاکھ کنال بنجر اراضی کو قابل کاشت بنایا جائے گا،مختلف شعبوں میں اصلاحات کے بروقت اور مطلوبہ نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقتصادی بہتری کے اقدامات کے تحت گلگت بلتستان میں 8 لاکھ کنال بنجر اراضی کو قابل کاشت بنایا جائے گا جس میں سے دو لاکھ کنال بنجر زمین قابل کاشت بنائی جاچکی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے مختلف شعبوں میں اصلاحات کی ہیں جن کے بروقت اور مطلوبہ نتائج حاصل ہوئے ہیں۔انہوں نے وفد کو توانائی، تعلیم، صحت، کان کنی اور سیاحت کے شعبوں میں ترقی بارے بھی آگاہ کیا۔