پاکستان میں خواتین کے صرف 25 فیصد بنک اکائونٹس ہیں: گورنرسٹیٹ بنک
کراچی(این این آئی)گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین کے صرف 25 فیصد بینک اکائونٹس ہیں، ہمارا مذہب خواتین کو مالیاتی امور سے دور رہنے کا درس نہیں دیتا،کمرشل بینکوں کو خواتین کیلئے آسان بینکاری نظام وضع کرنا چاہیے۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایاکہ بینکاری میں خواتین کا کردار بڑھانے کیلئے فریقین کی تجاویز کا خیرمقدم کریں گے،ہمارا مذہب خواتین کو مالیاتی امور سے دور رہنے کا درس نہیں دیتا۔دنیا کے دیگر ممالک میں 75 فیصد مردوں اور 66 فیصد خواتین کے بنک اکائونٹس ہیں۔