کوہستان: بلقیس ٹاپ پار کرتے 3 نوجوان برفانی طوفان کی زد میں آ کر جاں بحق
اپر کوہستان (نوائے وقت رپورٹ) اپر کوہستان کی وادی کندیا میں تین نوجوان برفانی طوفان میں پھنس کر جاں بحق ہوگئے۔ سوات کے نوجوان ’’بلقیس ٹاپ‘‘ پار کرتے ہوئے برفانی طوفان کی زد میں آئے۔ سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے دو روز کی تلاش کے بعد لاشیں نکال لیں۔ تینوں نوجوانوں کی لاشیں ان کے آبائی علاقے کالام میں پہنچا دی گئیں جہاں ان کی تدفین کر دی گئی۔