پنجاب بھر میں ایم آئی ٹی ایکٹ کے خلاف ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری‘ مریضوں کو شدید مشکلات
لاہور (وائس آف ایشیا)پنجاب میں ڈاکٹرز کا ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف احتجاج جاری رہا ،ڈاکٹرز نے آئوٹ ڈور، آپریشن تھیٹر،پیتھالوجی اور ریڈیالوجی وارڈز میں کام بند کردیا۔تفصیلات کے مطابق ملتان ، فیصل آباد، لاہور سمیت پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف احتجاج جاری ہے،ڈاکٹرز نے نشتر ہسپتا ل کے آٹ ڈور، آپریشن تھیٹر، پتھالوجی اور ریڈیالوجی وارڈز میں کام بند کر دیا جسکی وجہ سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔مریضوں نے بتایا کہ تین روز سے مسلسل چکر لگا رہے ہیں حکومت اور ڈاکٹرز کے مابین تنازعہ کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے بتایا کہ جب تک حکومت مطالبات نہیں مانے گی اور ایم آئی ٹی ایکٹ کو واپس نہیں لیتی احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔