خلا میں چہل قدمی کرنے والے پہلے خلا باز الیگزے لیونوف چل بسے
ماسکو (نیٹ نیوز) خلا میں چہل قدمی کرنے والے پہلے انسان روسی خلا باز الیگزے لیونوف 85 سال کی عمر میں چل بسے۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق روسی خلا باز الیگزے لیونوف کا انتقال طویل علالت کے بعد ماسکو کے ایک ہسپتال میں ہوا۔ الیگزے لیونوف 1965ء میں خلا میں جانے والے سوویت یونین کے خلاف مشن ووسخود 2 کا حصہ تھے اور 18 مارچ 1965ء کو وہ خلائی سوٹ (خلا نوردوں کا خصوصی لباس) میں خلائی گاڑی سے باہر آئے اور 12 منٹ تک خلا میں رہے۔