بدنام زمانہ’’بلو‘‘ ڈکیت گینگ کا سرغنہ بلال عرف بلو گرفتار
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی میں سٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرنے والے دوسرے گینگ کا سرغنہ گرفتارکرلیا گیا ایس پی پوٹھوہار سید علی نے سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تھانہ آر اے بازار نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے ایک ایسے ملزم کو گرفتار کیا جو سٹریٹ کرائم کی لا تعداد وارداتوں میں ملوث تھا ،گرفتار ملزم بلال عرف بلو بدنام زمانہ ’’بلو‘‘ ڈکیت گینگ کا سرغنہ نکلا جس نے ایک روز قبل ہی ربانی ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات کی تھی ،جس میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی پولیس نے بر آمد کر لی ہے،ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزم بلال عرف بلو جس ڈکیت گینگ کو آپریٹ کرتا تھا وہ جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ،انہوں نے کہا کہ 5روز کے اندر سٹریٹ کرائم کرنے والے2گینگوں کی گرفتاری پنڈی پولیس کی بڑی کامیابی ہے ،سی پی او فیصل رانا نے ’’بلا ‘‘ ڈکیت گینگ کے سرغنہ کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار کو شاباش دی۔