وارڈن قتل کیس میں 2 اوربھتہ خوری کیس میں ایک گواہ کا بیان ریکارڈ
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈن قتل کیس میں 2گواہ اوربھتہ خوری کے کیس میں ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کرلیا،گزشتہ روز عدالت نے تھانہ مری میں درج بھتہ خوری کے مقدمے میں ملوث ملزمان عبدالباسط وغیرہ کیس میں 1گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت 18اکتوبر، تھانہ وارث خان میں درج سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈن کو گاڑی کھڑی کرنے کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارنے کے مقدمے میں ملوث ملزمان راجہ رائید وغیرہ کیس کی سماعت کے دوران 2گواہوں کے بیان قلمبند کیے۔