43 لاکھ روپے کے چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج ، خاتون گرفتار
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹرسے) تھانہ ویمن پولیس نے 43 لاکھ روپے کے چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج کرکے خاتون گرفتار کر لیایس پی سٹی زون عامر خان نیازی کی ہدایت پر ایس ایچ او ثمینہ سرور نے تفتیشی افسران سے میٹنگ کرکے انکو ٹاسک دیا جس پر اے ایس آئی شازیہ پروین لاشاری نے ڈیوٹی آفیسر آسیہ یاسمین اے ایس آئی کے ہمراہ 43 لاکھ کے چیک ڈس آنر کے مقدمہ نمبر 10/19 بجرم 489F میں نامزدمسماۃ مہر منصورکو گرفتارکرلیا طاہر حسین شاہ سکنہ گولڑہ شریف نے گاڑیوں کے لین دین کے عوض 43 لاکھ کا چیک ڈس آنر ہونے کا مقدمہ درج کرایا تھا ڈی آئی جی آپریشن وقار الدین سید نے ویمن تھانہ کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نقد انعام وسرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔