حکومت تاجروں کیساتھ فوری مذاکرات کر کے ان کے تحفظات دور کرے ،حاجی ظفر اقبال
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)حکومت تاجروں کے ساتھ فوری مذاکرات کر کے درمیانی راستہ نکالے ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے چکری روڈ پر ایک کاروباری مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ تاجر کسی بھی ملک میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں اس لیے حکومت کو چاہیے کہ ایسی معاشی پالیسیاں بنائے جس میں تاجروں کو آسان تجارت کے زیادہ سے زیادہ مواقع مل سکیں ۔ٹیکس دینا ہماری ذمہ داری ہے لیکن ٹیکس کے حصول کے لیے تاجروں کو اعتماد میں لینا بھی ضروری ہے تاکہ ملکی معیشت میں بھی بہتری آئے اور تاجروں کا بھی نقصان نہ ہو ۔