اوپن یونیورسٹی میں دوسری یورو،پاک عالمی کانفرنس کا افتتاحی سیشن
اسلام آباد (نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں'سپورٹس سائنسز اینڈ فزیکل ایجوکیشن' پر تین روزہ دوسری" یورو۔پاک عالمی کانفرنس"کے افتتاحی سیشن میں شامل قومی و عالمی سطح کے ماہرین تعلیم اور محققین نے ملک میں فزیکل ایجوکیش کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ادارے اس میدان میں بہترین کردار ادا کرسکتے ہیں ۔مقررین نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں میں شامل کرنے کی ضرورت ہے ۔کانفرنس کا اہتمام سرحد یونیورسٹی برائے سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے باہمی تعاون سے کیا تھا۔کانفرنس میں قومی و عالمی سطح کے اسکالرز اور سائنسدانوں کی کثیر تعداد شریک ہیں۔غیر ملکی مہمانوں میںسری لنکا ٗ جرمنی ٗ فرانس ٗ عراق ٗ سیلوانیا ٗ ملائیشیاء ٗ جنوبی کوریا اور کولمبیا سے سپورٹس ایجوکیشن کے ماہرین شامل ہیں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اوپن یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ آج کے بچے سوشل میڈیا میں اتنے زیادہ مصروف ہوچکے ہیں کہ وہ چاردی تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں ٗصحت مند زندگی اپنانے کے لئے اُنہیں سپورٹس سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اِس کانفرنس کی سفارشات سے نئی نسل میں فزیکل ایجوکیشن کی اہمیت کے بارے آگاہی حاصل ہوگی۔ ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ بچوں کو گرائونڈ بھیجنا اور انہیں سپورٹس سرگرمیوں میں حصہ لینے کی جانب راغب کرنا اساتذہ اور والدین دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کے طلبہ کی سہولتوں اور یونیورسٹی کی تعلیمی معیارمیں اضافہ کے لئے حالیہ اقدامات بیانے کئے۔ڈاکٹر ناصر محمود نے اوپن یونیورسٹی کی سماجی خدمات)خواجہ سرائوں ٗ جیلوں میں مقید افراد ٗ جسمانی معذوری میں مبتلا افراد کے لئے مفت تعلیمی منصوبے اور داخلہ فیس ادا نہ کرسکنے والے غریب طلبہ کے لئے فیس میں رعایت فراہم کرنے کے اسکالرشپس (تفصیل سے بیان کئے۔