ایک تصویر ایک کہانی
نابینا انور اندرون لوہاری میں رہتا ہے اس کے بہن بھائی بھی ہیں مگر یہ زیادہ دیر گھر میں نہیں رہ سکتا یہ گھر بیٹھا بیٹھا بور ہو جاتا ہے یہ گھر سے نکل کر بیرون لوہاری بیٹھ جاتا ہے جہاں اس کے دوست احباب اس کیساتھ آکے گپ شپ کرتے ہیں اور کئی افراد ایسے ہیں جو اس کی مدد کرتے ہیں اور وہ خوش ہے آنکھوں سے بہت کمی پیدا ہوتی ہے آنکھیں ہوتی تو وہ بھی کام کاج کرتا اور دنیا کو دیکھتا حافظ انور ایک بڑی سٹک کی مدد سے چل پھر سکتا ہے اور وہی اس کا سہارا ہے وہ کسی فرد کے بغیر اندرون لوہاری سے بیرون لوہاری تک آجاتا ہے صرف سٹک کی ضرورت ہوتی ہے۔ (فوٹو: عابد حسین)