آصف علی زرداری اور فریال تالپور ریاستی تعصب کی سزا بھگت رہے:سیدحسن مرتضی
لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور فریال تالپور کرپشن مقدمات کی بجائے ریاستی تعصب کی سزا بھگت رہی ہیں۔ پیپلزپارٹی ملک بھر میں ان کی رہائی کے کیمپ لگائے گی۔ ہم فضل الرحمن کے احتجاج کے شانہ بشانہ ہونگے۔ وہ پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام آصف زرداری رہائی کیمپ سے خطاب کر رہے تھے۔چئیرنگ کراس لاہور پنجاب اسمبلی کے بالمقابل پیپلز پارٹی نے سارا دن احتجاجی کیمپ لگایا. کیمپ میں سینئر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی جن میں سردار لطیف کھوسہ چودھری اسلم گل ،ثمینہ خالد گھرکی عارف خان، مانی پہلوان، نصیر اختر اور دیگر بھی شریک تھے۔ اس موقع پر حسن مرتضی نے کہا کہ ایٹمی قوت، صوبوں کو شناخت دینے والوں حقوق بلوچستان کا آغاز کرنے والوں ان کوششوں کلکا صلہ جیل کی صورت میں دیا گیا۔ انکا اصل گناہ مظبوط پاکستان بنانا تھا. انہیں کرپشن جیسے گندے الزام عائد کرکے جیلوں میں ڈال دیا گیا۔ ہم صوبائی تعصب پر یقین نہیں رکھتے میاں صاحب کے مقدمات پنجاب میں چلائے جارہے ہیں۔ جبکہ ہمارے قائدین کے مقدمات کراچی سے دوسرے مقام پر چلائے جارہے ہیں۔